اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) بل 2020 کو محرک کی درخواست پر واپس لے لیا گیا۔ سینٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر فیصل جاوید نے تحریک پیش کی کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1977 میں مزید ترمیم کرنے کا بل فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) بل 2021 کو 26 اکتوبر 2020 کو پیش کیا گیا، یوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد محرک نے بل واپس لے لیا۔