شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں مزید 17 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن کیا. جس کے نتیجے میں 17 خارجی مارے گئے ، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر کام کر رہے تھے ، پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کرنے والے 54 خارجی مارے گئے تھے۔