ہاتھ سے بنے قالینوں کی 3 روزہ  عالمی نمائش 7اکتوبرسے شروع ہوگی

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ا یکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام ہاتھ سے بنے قالینوں کی 3 روزہ 41ویں عالمی نمائش رواں سال 7سے 9اکتوبر تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔ عالمی نمائش میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت سے وابستہ مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز اپنے سٹالز لگائیں گے۔یہ اعلان پی سی ایم ای اے کے اجلاس میں کیا گیا جس میں پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک ، چیئرمین میاں عتیق الرحمان ، وائس ریاض احمد، چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیو ٹ اعجاز الرحمان، سینئر رہنما عثمان اشرف ،میجر(ر) اختر نذیر ، سعید خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔ 

ای پیپر دی نیشن