لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مکار بھارت اپنی سازشوں کے جال میں خود ہی پھنس گیا ہے۔ عالمی سطح پر پہلگام کے واقع کو ڈرامہ قرار دیا جا رہا ہے کشمیر کو غزہ نہیں بننے دیں گے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جماعت اہلحدیث پنجاب کے عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع حافظ عبد الوحید شاہد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا مکار بھارت اپنی سازشوں کے جال میں خود ہی پھنس گیا ہے پہلگام کا واقعہ ’’ را‘‘ اور مودی گھڑا ہوا ڈرامہ ہے جس کو عالمی سطح پر اس ڈرامے کو سمجھ گئے ہیں اور بھارتی جھوٹے پروپگنڈے کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے کہا بھارت پاکستان کے ساتھ بیٹھ اپنا مسئلہ حل کرے۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا بھارت نے پہلگام ڈرامے کے بعد کشمیری مسلمانوں کے گھروں کو بارود کے ساتھ اڑایا جا رہا ہے ہم کسی صورت میں کشمیر کو غزہ نہیں بننے دیں گے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر بھارتی قبضے سے جلد آزاد ہو گا۔ بھارتی فوج جتنا مرضی ظلم ڈھا لیے اس کو کشمیر سے نکلنا ہوگا ۔کشمیری کبھی بھارتی قبضے میں نہیں رہ سکتے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔