لاہور(سپورٹس رپورٹر) مارگن ریچ نیشنل جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ سہیل عدنان نے جیت لی۔ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ۔فائنل سہیل عدنان نے جیتا جو حال ہی میں برٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ جیتے تھے۔۔انڈر13 کے راحیل (سندھ) نے آیان محبوب کو 1-3 سے شکست دیتے ہوئے فائنل اپنے نام کر لیا۔ انڈر15 کے سہیل عدنان نے محمد بن عاطف کو 0-3سے شکست دیتے ہوئے فائنل اپنے نام کر لیا۔ انڈر17کے عبیداللہ نے محمد علی کو 0-3 سے شکست دیتے ہوئے فائنل نام کر لیا۔ جونیئر اوپن سکواش چیمپین شپ میں طویل عرصہ کے بعد بلوچستان سے بھی نے شرکت کی ہے۔