بنگلہ دیش ‘زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان دو میچوںپر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج سے چٹو گرام میں کھیلا جائیگا۔مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ سابق کپتان مشفیق الرحیم کے رواں سال سواں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا امکان ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہ میچ میں اچھا پرفارم کرینگے ۔ میزبان ٹیم بیٹنگ لائن مضبوط کرنے کیلئے انعام الحق کو شامل کریگی ۔ امکان ہے کہ تنویر اسلام اور تنظیم حسن ٹیسٹ ڈیبیو کرینگے۔ ممکنہ الیون میں انعام الحق ‘شاد مان اسلام ‘نجم الحسین شانتو کپتان ‘مومن الحق ‘مشفیق الرحیم ‘مہدی حسن میراز‘جاکر علی وکٹ کیپر ‘تیج الاسلام ‘حسن محمود ‘خالد احمد ‘تنظیم حسن شامل ہوسکتے ہیں ۔چٹو گرام کی پچ بیٹنگ وکٹ ہے جہاں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے دو بار پانچ سو سے زائد رنز بنائے ہیں ۔ زمبابوے کے کپتان کریگ اروائن نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے ۔ 

ای پیپر دی نیشن