گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی ایم این اے شازیہ فرید نے کہا ہے کہ مریم نواز کے دورہ گوجرانوالہ سے مخالفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ،وزیراعلی پنجاب نے ایک دفعہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ روایتی سیاستدان نہیں ہیں ، ان کی شخصیت کسی پروٹوکول کی محتاج نہیں وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کسی بھی وقت کسی بھی جگہ جا سکتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کی متحرک ترین وزیر اعلی مریم نواز خدمت اور ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہیں اور پنجاب کو عوامی خدمت کے لحاظ سے پہلے نمبر پر لے آئی ہیں انکی بے مثال کارکردگی کی وجہ سے دوسرے صوبوں کے عوام انہیں اور پنجاب کو رشک بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں اور مخالفین کی زبانیں بھی گنگ ہو گئی ہیں دورہ گوجرانوالہ کے دوران عوام سے براہ راست انکی رائے معلوم کرنا غیر معمولی اور انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔