حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں ادویات کی شدید قلت،ادویات کی عدم دستیابی سے ضلع کے دوردراز علاقوں سے آنے والے مریض رل گئے۔ رہی سہی کسر ڈیجیٹل ایکسرے مشینوںکی خرابی نے نکال دی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال جو کہ ضلع کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال ہے اور یہاںکی اوپی ڈی میں ہرروز دوہزار سے زائد مریض آتے ہیں لیکن اس شدید گرمی وحبس میں ایمرجنسی سمیت تمام شعبہ جات کے مریضوںکے لئے ہسپتال میں ادویات ناپید ہوچکی ہیں ۔جس کی وجہ سے دوردراز سے آئے مریضوںکو لمبی لائنوں میںلگنے کے بعد بھی جب ہسپتال سے ادویات نہیں ملتیں تووہ روتے کرلاتے بازار سے مہنگے داموں ادویات خریدکرلانے پرمجبور ہوتے ہیں۔