مودی کی دھمکیاں کھوکھلی بیان بازی تک محدود ہیں:اسلم شیروانی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی پاکستان کو دی جانے والی دھمکیاں کھوکھلی بیان بازی تک محدود ہیں۔ بھارتی حکمران پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی غلطی ہرگز نہیں کریں گے ۔پاکستان کا پانی بند کرنے کا بھارتی اعلان قابل عمل نہیں یہ صرف پاکستان کو مرعوب کرنے کی ناکام کوشش ہے جس پر پاکستان کی طرف سے دیئے گئے جواب کی پی ٹی آئی حمایت کرتی ہے اور ملکی دفاع واستحکام کی خاطر بھرپور کردار ادا کرنے کا مصمم عزم رکھتی ہے ، ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاکستانی قوم متحد ہے مودی تو کیا کوئی بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ پاکستان واحد مملکت ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آئی اور اس نے رہتی دنیا تک موجود رہنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن