شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حماد رضا بٹ نے کہا ہے کہ فکرآخرت مسلمان کوگناہوں سے محفوظ رکھنے اور نیکی و ثواب کے حصول کی ترغیب دلانے کا ذریعہ ہے۔اسلام نے فکرآخرت رکھنے والے مسلمان کو سب سے سمجھدار قرار دیا ہے نبی کریم ؐؐؐؐنے حساب دینے کے حوالے سے بار ہا ارشادفرمایا اور مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ دنیاوی مال و دولت کے حصول کے لالچ میں آخرت کی تیاری سے ہرگز غفلت نہ برتیں ، جوں جوں انسان کی عمر بڑھتی ہے ویسے ویسے اسکی موت کا وقت قریب آتا جاتا ہے۔