جوئیانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری یونس جٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ایک سال میں عوام کو جس طرح بھرپور ریلیف فراہم کیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی امنگوں کی ترجمانی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، وفاقی حکومت معاشی استحکام و ملکی سلامتی کیلئے سرگرم ہے جبکہ پنجاب حکومت عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی خاطر مربوط اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔