فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ملازم میں کرونا وائرس کی تشخیص

اسلام آباد (خبر نگار)فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ملازم میں کرونا وائرس کی تشخیص،اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری ایڈمن محمد صغیر کو دو ہفتے قبل بخار اور کھانسی کے باعث دفتر آنے سے منع کر دیا گیا تھا،گذشتہ روز اسکا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں کھلبلی مچ گئی ،کمیشن کے آفس کو تین ایام 28تا 30اپریل کیلئے مکمل بند کر دیا گیا،ایڈمن سیکشن میں متاثرہ شخص کیساتھ کام کرنے والے 4اہلکاروں اور متاثرہ شخص کے اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی کرا لیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ہیڈ آفس کی بندش کے دوران جراثیم کش سپرے بھی کرایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن