حکومت عوامی امنگوں کی ترجمان ملکی ترقی واستحکام کی ضامن ہے،شیخ آفتاب

سنجوال کینٹ (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر سینئر نائب صدر مسلم لیگ نون پنجاب شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے حکومت عوامی امنگوں کی ترجمان ملکی ترقی واستحکام کی ضامن ہے کسی کو ملکی مفاد سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین ودیگر جماعتوں کے قائدین کی انتھک محنت سے 26ویں آئینی ترمیمی بل جمہوریت کے فتح ہے مضبوط جمہوریت اور روشن جمہوری مستقبل کے تابناک سفر کی پائیدار بنیاد ہے،آئینی ترمیمی بل کی منظوری پارلیمنٹ کا حق ہے جس کے لئے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے سب نے مل جل کر کام کیا اور اس کا خوبصورت نتیجہ بل کی صورت میں سامنے آیا۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ترمیمی بل کے لئے کی گئیں کاوشیں لائق تحسین ہیں،آئینی ترمیمی بل سے جمہوریت پر منڈلاتے خطرات ختم ہوگئے ہیں آئینی ترمیم پارلیمان کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی ملک کا مستقبل مضبوط ہوگا آئینی ترمیمی بل سے لاکھوں لوگوں کو انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن