Waqt News
Thursday | August 11, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سیرالیون میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے، تشدد سے دو پولیس اہلکار ہلاک
  • امریکہ کے اثر ور سوخ کودوبارہ خطے میں لایا جا رہا ہے،مراد سعید
  • ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ: بابراعظم کی حکمرانی برقرار
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • شہباز گل وہی کچھ کہتا ہے جو عمران خان کا نظریہ ہے، سعید غنی

 آرمینیا آذر بائیجان جنگ اور کشمیر

Oct 27, 2020 5:55 AM, October 27, 2020
  • محمد یسین وٹو
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 آرمینیا آذر بائیجان جنگ اور کشمیر

آرمینیا اپنے رقبے آبادی اور وسائل میں آذربائیجان کے مقابلے میں جتنا چھوٹا ملک ہے اتنے ہی اپنے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم میں بڑا ہے۔بھارت اور اسرائیل کی طرح۔ اس نے آذربائیجان کے 20 فیصد علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ آذربائیجان نے یہ علاقے واپس لینے کے لیے ہرممکن کوشش کی۔ آرمینیا کے ساتھ براہِ راست رابطے کئے اقوام متحدہ میں اپیلیں کیں اور آرمینیا کے ساتھ تند و تلخ رویہ بھی اختیار کیا۔ کئی بار نوبت محاذ آرائی تک بھی پہنچ گئی مگر آرمینیا مان کر نہ دیا۔ دونوں ملکوں کے مابین جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں ، چھوٹی جنگیں بھی ہو چکی ہیں۔ ان میں طرفین کے تیس ہزار افراد مارے گئے۔ دس لاکھ افراد تین دہائیوں سے بے گھر ہیں۔ اقوام متحدہ نے آرمینیا کو جارجیت سے باز آنے اور مقبوضہ علاقے چھوڑنے کی آٹھ قراردادیں منظور کی ہیں۔ مگر آرمینیا کے رعونت زدہ رویے میں کمی نہیں آئی۔ تنگ آمد بجنگ آمد آذربائیجان نے نگونوکارا باخ سمیت اپنے مقبوضات خالی کرانے کے لیے وہی کیا جو چین نے اپنے علاقے واگزار کرانے کے لیے کیا ہے۔ جیسی دُرگت بھارت کی چین نے بنائی وہی کچھ آرمینیا کے ساتھ آذربائیجان نے کیا۔ آذربائیجان نے آرمینیا کے بخئے ادھیڑ کر رکھ دئیے ۔ اپنے بہت سے علاقے واگزار کرا لیے۔ اس کی تیزی سے پیش قدمی جاری تھی کہ عالمی سطح پر جنگ بندی کا واویلا ہونے لگا۔ پوری دنیا سے آذربائیجان کی کوئی خاص مخالفت نہیں کی گئی۔ آرمینیا کو بھی کہیں سے حمایت نہیں مل سکی۔ آذربائیجان حق پر تھا اور آرمینیا اقوامِ متحدہ کی قراردادیں پامال کر چکا تھا۔ ترکی نے بہت کھل کر آذربائیجان کی سپورٹ کی۔ آرمینیا کا الزام ہے کہ ترکی کی فوج آذر بائیجان کی جانب سے لڑ رہی ہے۔ اس کا ایک روسی ساخت کا طیارہ مار گرایا گیا تو آرمینیا نے الزام لگایا کہ یہ ترکی کے پائلٹوں نے ایف سولہ کے ذریعے گرایا ہے۔ دنیا میں کوئی معاملہ ہو بھارت اُس میں پاکستان کو ملوث کرنا ضروری سمجھتا ہے۔ یہی اس کی پاکستان کے حوالے سے بدنیتی اور بدفطرتی ہے۔ بھارتی میڈیا نے جھوٹ اور لغویات پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ پاک فوج آذربائیجان میں موجود ہے اور آرمینیا کے خلاف برسرِپیکار ہے۔ آرمینیا کی حکومت نے اپنے کان کو دیکھنے کے بجائے دوڑ لگا دی۔ وہ بھی بھارت کے الزام کو بغیر تحقیق کے دُہرانے لگا جس میں ہرگز سچائی نہیں ہے۔ بہرحال دنیا کے دبائو پر جنگ بندی ہو گئی جس کے چند گھنٹے بعد آرمینیا نے پھر سے حملے شروع کر دیئے جن میں پہلے کی نسبت زیادہ تیزی تھی۔ آذربائیجان نے اپنی کاری ضربوں سے آرمینیا کو دفاع پر مجبور کر دیا تھا۔ اس کی جارحیت کے کانٹے نکال دیئے تھے مگر جنگ بندی کے بعد آرمینیا پھر جارح بن رہا تھا۔ اس کی وجہ ہے۔جنگ بندی کیلئے سب سے آگے اور متحرک فرانس اور روس تھے۔ انہی کے زیادہ زور دینے پر جنگ بندی ہوئی۔ اس دوران روس اور فرانس آذربائیجان اور آرمینیا کے ساتھ اپنے اپنے طورپر جنگ بندی کی بات چیت کر رہے تھے۔ عین اسی دوران فرانس کی ایئر لائنز کی کمرشل فلائٹس میں آرمینیا کو اسلحہ کی سپلائی ہوتی رہی۔ ادھر روس کے کارگو جہاز کام آرمینیا میں مارے جانے اور زخمی ہونے کی حفاظت اور متاثرین کو خوراک وغیرہ کی فراہمی کے نام پر کرتے رہے۔ ان ممالک کی اس کارروائی کا مقصد آرمینیا کو بازی پلٹ دینے کے قابل بنانا تھا۔ آذربائیجان کی سمجھ میں یہ بات آگئی تو اس کی طرف سے پھر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جانے لگا اور وہ اپنے مزید علاقے بازگزار کرا رہا ہے اور ان علاقوں میں قبضہ مضبوط بھی کر رہا ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارشوں کی  پیش گوئی :محکمہ موسمیات

آذربائیجان نے اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کرائے وہیں،آرمینیا کو شدید مالی اور جانی نقصان سے بھی دوچار کیاجبکہ آرمینیا آذربائیجان کی سول آبادیوں پر حملے کرکے جنگی جرائم کا مرتکب بھی ہوا ہے۔آذربائیجان نے دشمن کی کسی سول آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔آذر بائیجان نے کئی فوجیوں کو جنگی قیدی بھی بنایا ہے ۔ان میں سے ایک انکشاف کیا ہے کہ جہاں سے اس نے تربیت حاصل کی وہاں پندرہ سو کرد بھی فوجی ٹریننگ حاصل کررہے تھے۔اس سے سمجھ آجاتی ہے کہ ترکی میں دہشتگردی کے پیچھے کون ہے ۔

کیا دنیا چاہتی ہے کہ ایسا ہی رول ماڈل کشمیر اور فلسطین کے معاملات اور مسائل میں بھی نظر آئے۔ اب شاید اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں بچا۔ فلسطین کو خود اس کے سرپرستوں نے تنہا چھوڑ دیا۔ فلسطین کی آزادی کیلئے صرف فلسطینی ہی عزم و ارادہ رکھتے ہیں جبکہ کشمیری لاوارث نہیں ہیں۔ یہ پاکستان کا مقدمہ ہے اور پاکستان اس مقدمے سے کبھی پیچھے رہا ہے نہ آئندہ رہے گا۔ آذربائیجان نے پاکستان کو ایک ماڈل ضرور دکھا دیا ہے۔کشمیر کی آزادی کیلئے یہی رول ماڈل بنتا نظر آرہا۔

امریکا کا یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کا اعلان

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
محمد یسین وٹو

محمد یسین وٹو

مشہور ٖخبریں
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • شہباز گل کے بیان پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی

    Aug 09, 2022 | 18:18
  • نیوزی لینڈ کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہوگا؟

    Aug 09, 2022 | 21:34
  • مونس الہی کا بنی گالہ کے متعلق اہم بیان،پنجاب پولیس بھیجنے ...

    Aug 09, 2022 | 16:22
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سیرالیون میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے، تشدد سے دو پولیس اہلکار ...

    Aug 11, 2022 | 01:02
  • امریکہ کے اثر ور سوخ کودوبارہ خطے میں لایا جا رہا ہے،مراد ...

    Aug 11, 2022 | 00:51
  • ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ: بابراعظم کی حکمرانی برقرار

    Aug 11, 2022 | 00:43
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد ...

    Aug 11, 2022 | 00:37
  • شہباز گل وہی کچھ کہتا ہے جو عمران خان کا نظریہ ہے، سعید غنی

    Aug 11, 2022 | 00:28
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • عظیم قربانی کی روح کو سمجھنے اور عمل کی ضرورت!!!!!!!

    Aug 09, 2022
  • فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی ...

    Aug 08, 2022
  • امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی اور امت ...

    Aug 08, 2022
  •  دیو سائی تا وادیِ ہنزہ

    Aug 07, 2022
  • 1

    یوم ِ عاشور اور الحادی قوتوں کے عزائم

  • 2

    شہداء کا تمسخر اڑانے والوں کو  قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

  • 3

    چین کا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کرنا خوش آئند ہے

  • 4

    سیلاب متاثرین کے لیے  امدادی فنڈکا قیام

  • 5

    ممنوعہ فنڈنگ ، تحقیقات  میں شفافیت ضروری 

  • 1

    پیر، 9  محرم الحرام،   1444ھ، 8اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قیام امام حسینؓ کے اہداف

    Aug 09, 2022
  • حقا کہ بِنائے لا اِلہ ہست حُسینؓ

    Aug 09, 2022
  • شہادت امام حسین ؓ 

    Aug 09, 2022
  • درس ِ کربلا

    Aug 09, 2022
  • ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؓ 

    Aug 09, 2022
  • میرے حسینؓ کا دور 

    Aug 09, 2022
  • یوم عاشور: شاید آج رویا ہو فلک

    Aug 09, 2022
  • صدیاں حسین ؓکی ہیں زمانہ حسین ؓکا

    Aug 09, 2022
  • شاہ است حسین ؓ

    Aug 09, 2022
  • لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول

    Aug 09, 2022
  • 1

    نذرِ عقیدت بحضورسیدالشہدا  ؓ

  • 2

    قطعات در مدحتِ امامِ مظلومِ ؓ

  • 3

    حکومتی خوشخبری !

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ....حسین ابن علی جانِ اولیاء 

  • 2

    پسندیدہ عمل 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    بار ایسوسی ایشن کراچی

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group