شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء ٹکٹ ہولڈر راناممتاز محمود مون خان نے کہا ہے28مئی پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن تھا اس دن میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔ نواز شریف کے کارنامے پاکستانی تاریخ کا حصہ رہیں گے۔ موٹروے سی پیک بجلی کے نئے کارخانے سمیت درجنوں ایسے ترقیاتی کام کئے گئے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہونے کیساتھ ساتھ پاکستان کا نام بھی پوری دنیا میں روشن ہوا۔دریں اثناء انہوں نے جنڈیالہ شیرخان ،ڈیرہ سنگھیو والیاں ودیگر علاقوں کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سازشی ٹولے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گامسلم لیگ دور حکومت میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور میاں نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں پاکستان تمام بحرانوں سے نجات حاصل کریگا اور ایشین ٹائیگر بنے گا۔ مسلم لیگ (ن)کے قائدمیاں نواز شریف کا وعدہ تھا کہ نواز لیگ برسر اقتدار آکر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گی ۔