28مئی پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، طارق محمود

بیول(نامہ نگار) 28مئی پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو دنیا میں اہم مقام دلایا لیکن موجودہ نااہل حکمرانوں نے چند ٹکے ڈالروں کے عوض ملک کو گروی رکھ دیا عمران نیازی کی یہ سوچ بالکل خوش فہمی پر مبنی ہے کہ وہ مسلم لیگ اور نواز شریف کی سیاست کو ختم کر دیں گے ساری دنیا جانتی ہے کہ کچرا پارٹی کی حکومت کس طرح برسراقتدار آئی ہے کہاں گئے وہ دعوے کہاں گئے وہ سنہری خواب نیا پاکستان بنائیں گے عمران اینڈ کمپنی نے تو پرانے پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے لیکن حکمران یاد رکھیں کہ ان زیادتیوں کا حساب دینا پڑے گا مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان یوم تکبیر پورے جوش و ولولے سے منائیں گی کیونکہ کارکنوں کو اس بات پر فخر ہے کہ انکی جماعت مسلم لیگ نے پاکستان کو ایٹمی پاور بنایا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے کیا۔

ای پیپر دی نیشن