قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)"ناہرا برادران"کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و قائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا (سابق ایم این اے)،چوہدری مظہر قیوم ناہرا(سابق چیئرمین ضلع کونسل)اور چوہددی اظہر قیوم ناہرا(ایم این اے) نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اور کہا اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔قائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا نے جنرل عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ "ماں کی جدائی ایک ناقابل تلافی نقصان جو کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا اور عظیم صدمہ ہے ۔