اختلافات بھلا کرحکومت، اپوزیشن ،ادارے ملک کو بحرانوں سے نکالیں:لیاقت بلوچ

لاہو ر(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں یومِ آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینار، سید علی گیلانی جامع مسجد میں ختم قرآن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور ایٹمی صلاحیت کی وجہ سے دشمن قوتیں ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئے دہشت گردی، فسادِ زندگی بڑھارہے ہیں ۔ اختلافات بھلائے جائیں، حکومت، اپوزیشن اور ریاستی ادارے ایک مؤقف اور حکمتِ عملی کے ساتھ ملک کو بحرانوں سے نکالیں۔پاکستان کی آزادی دو قومی نظریہ اور قرآن و سنت کے نظام کے قیام کیلئے حاصل کی گئی۔ قیامِ پاکستان کے بعد پاکستان دنیا کی سب سے بڑی مملکت بنی۔ 

ای پیپر دی نیشن