اسلام آباد(خبر نگار)محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو بالائی خیبرپی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد اور زیریں خیبرپی کے میں چند مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ اس دوران بالائی خیبر پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی توقع ہے۔