جزا سزا کا فیصلہ ضمانت کے مقدمہ میں نہیں ہوسکتا،چیف جسٹس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ضمانت کے مقدمہ میں سزا جزا کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتاکسی بھی جرم کی سزا کا فیصلہ مرکزی مقدمہ میں ہوتا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ضمانت منسوخی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی توچیف جسٹس نے وکیل سے کہاکہ ضمانت کے مقدمہ میں سزا جزا کا فیصلہ کیسے کردیں،جزا سزا کا فیصلہ ضمانت کے مقدمہ میں نہیں ہو سکتا اگرضمانت کے مقدمہ میں جزا سزا کا فیصلہ ہونے لگا تو مرکزی کیس کا کیا بنے گا؟کسی جرم کی سزا جزا کا فیصلہ مرکزی مقدمہ میں ہوتا ہے،، ملزم سجاد عرف شادا کی ضمانت منسوخی کے لیے محمد زمان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن