رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) پولیس نے چوری کی چار وارداتیں ٹریس کر لیں ملزمان گرفتار، مال مسروقہ مدعی مقدمات کے سپرد۔ ڈی ایس پی صدر سرکل خالد محمود کی نگرانی میں تھانہ کوٹسمابہ کے تفتیشی افسران اسسٹنٹ سب انسپکٹران محمد سلیم اور ساجد چانڈیہ کے موبل چوری، ٹیوب ویل، مرغا وغیرہ کی درخواستوں اور درج مقدمات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر کے مدعی مقدمات کے سپرد کر دئیے ۔