لاہور (خبر نگار) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز بارودی مواد برآمدگی کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم اسرار الحق کو 5سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اسرار الحق سے بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا اور وہ مختلف دہشت گردی کے واقعات میں بھی ملوث پایا گیا، عدالت نے تمام ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج تھا۔