نیشنل سوشل پروٹیکشن کانفرنس کی اختتامی تقریب ،مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

لاہور (نیوز رپورٹر) کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ 3 روزہ دوسری نیشنل سوشل پروٹیکشن کانفرنس کی اختتامی تقریب میں وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء منظور وٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سماجی تحفظ، سرفراز راجر کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد پنجاب اور سندھ کے درمیان بین الصوبائی تعاون کو فروغ دینا اور مستحق افراد کیلئے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ترقیات ومنصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ تھے اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ بین الصوبائی سماجی تحفظ فورم کے قیام کا مقصد صوبوں کو ایک مربوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں باہمی تعاون، علم و تجربے کے تبادلے، مشترکہ حکمت عملیوں کی تشکیل اور مستحق افراد کیلئے بہتر سماجی تحفظ کی سہولیات ممکن بنائی جا سکیں۔وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء منظور وٹو نے کہا بین الصوبائی سماجی تحفظ فورم کا قیام اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان کے تمام صوبے سماجی تحفظ کو پائیدار اور مؤثر بنانے کیلئے متحد ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا سماجی تحفظ کا مضبوط اور مؤثر نظام ملک کے کمزور طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے ناگزیر ہے۔

ای پیپر دی نیشن