تنگوانی ( رپورٹ پیر بخش نوناری ) تنگوانی غوث پور کے قریب شکارپور انڈس ہائی وے پر ٹائر پھٹنے کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی حادثے میں دو افراد جاں بحق،30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ، غوث پور کے قریب افسوسناک روڈ حادثہ پیش آیا ہے مسافر کوچ الٹنے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں شکارپور انڈس ہائی وے غوث پور کے قریب شکارپور سے پنجاب جانے والا مسافر کوچ ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ کوچ میں سوار 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دیا جا رہا ہے مسافرکوچ شکارپور سے پنجاب رائیونڈ کے اجتماع میں جارہا تھا جو کہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے ۔