نفرت کا راستہ بہت خطرناک،عمران خان نے قوم کو تقسیم کردیا: محمود بشیر ورک


قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)لیگی ایم این اے محمود بشیر ورک،لیگی ایم پی اے امان اللہ وڑائچ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نفرت اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں نفرت اور انتہا پسندی کا راستہ بہت خطرناک ہے۔عمران خان نے قوم کو تقسیم کردیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صدر مسلم لیگ نون ترکیہ ابرار احمد بٹ کی جانب سے پبلک سیکرٹریٹ قلعہ دیدار سنگھ میں کرسمس اور قائد اعظم ڈے اور قائد جمہوریت میاں نواز شریف کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں دوران خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔تمام مذاہب ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔مےر ابرار احمداور دےگر مقررین نے کہا کہ قائد اعظم نے ملک پاکستان بنا کر ہم مسلمانوں پر بہت بڑا احسان کیا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کی حفاظت کریں اور قائد جمہوریت میاں نواز شریف کی لیڈرشپ میں ہم اس ملک کو خوشحال بنائیں تا کہ ملک پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے ۔ 

ای پیپر دی نیشن