صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے فتنۃ الخوارج دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 54 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانا ایک بڑی قومی کامیابی ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔