اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ہواوے کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل پرائمری ہیلتھ کیئر کی بہتری اور اسمارٹ ہیلتھ کیئر منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کے دیہی علاقوں اور بنیادی مراکز صحت میں معیاری علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے پر بات چیت کی گئی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیںانہوں نے مزید بتایا کہ ٹیلی میڈیسن نظام کے فروغ پر تیزی سے کام جاری ہے دریں اثنا وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کراچی میں سامانِ شفاء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا ،وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا سامانِ شفاء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت کی ملاقات فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور بورڈ کے ممبران سے ہوئی۔دورے کے دوران فاؤنڈیشن کی جانب سے وزیر صحت کو پاکستان میں تیار کردہ جدید وینٹیلیٹرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر صحت نے مقامی سطح پر تیار کردہ ان جدید وینٹیلیٹرز کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ملاقات میں مقامی طبی آلات کی تیاری اور اس شعبے میں حکومتی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔