لاہور (خصوصی نامہ نگار ) معروف روحانی واصلاحی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے جامع مسجد دارالشفاء شاہ جمال لاہور میں ’’ملکی دفاع کے فضائل اور امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی‘‘ کے موضوع پرکہا وطن کا دفاع صرف ایک سیاسی یا عسکری معاملہ نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک عظیم عبادت ہے۔ انہوں نے کہا اقدامات نہ صرف قومی خودمختاری کے تحفظ کا ذریعہ ہیں ۔امت مسلمہ کا اتحاد اصل طاقت ہے۔