کالے شیشے والی ڈالہ گاڑی میں اسلحہ کی نمائش ‘5ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)پولیس نے محمود بوٹی ناکے پرکالے شیشوں والی ڈالہ گاڑی میں اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے 3 رائفلیں، ایک پستول، میگزینز وگولیاں برآمد کی گئی ہیں۔گرفتار ملزمان ایوب، فضیل اور آصف سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ مزید قانونی کارروائی کیلئے چوکی اعوان ڈھائے والا پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ لوہاری گیٹ پولیس نے پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھومنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ملزم عادل کو ہوائی فائرنگ کرنے پر جبکہ ملزم سیموئل کوگرفتار کرکے قبضے سے دو پسٹل اور گولیاں برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن