بخشی خانہ میں دو بھائیوںکا قتل کیس ‘2 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت سیشن کورٹ بخشی خانہ میں دو بھائیوں کے قتل کیس کے2 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔ ملزم علی رضا اور عظیم کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے،وکیل نے موقف اپنایا کہ مدعی اور ملزمان میں سمجھوتہ کی کوشش جاری ہے ،عدالت نے فریقین کے وکلاء کو حتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا،مقدمہ میں تمام گواہان کی شہادتیں قلمبند ہو چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن