کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ میں ایک خاتون سمیت متعدد مردامیدوار کانسٹیبلز کے امتحان میں غیرقانونی پیپرز حل کرتے اور دوسروں کی جگہ پیپرز دیتے پکڑے گئے جبکہ 3فرار ہوگئے۔ سنٹرل پارک میں کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے امتحان لیاجارہاتھاکہ ممتحن کلیم خان اے ایس آئی نے محمد نیاز‘ فیصل‘عبدالقدیر‘ محمد رمضان‘ رضوان علی سمیت متعددکی جامعہ تلاشی لینے پر مذکوران وغیرہ کے دائیں اور بائیں کانوں سے ڈیوائسزاور جیبوں میں بیٹریاں برآمد ہوئیں۔ نمرہ اسلم سے بھی جامعہ تلاشی بذریعہ لیڈی کنسٹیبل سیدہ ماہم 84/LC عمل میںلانے پر مذکورہ کے قبضہ سے بھی ڈیوائس بیٹری برآمد ہوئی ۔ ذیشان لطیف‘اللہ دتہ اور محمد عامربوقت گرفتاری ڈیوائس کی بیڑیاں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ محمد وقاص ولد مختار احمد قوم میئوامیدوار محمد ناظم ولد مختار احمد کی جگہ‘ نعیم ارشد ولد ارشد علی امیدوار کی جگہ شفقت عباس وغیرہ پیپرز دیتے پکڑے گئے۔ ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے یہ ڈیوائسز معہ بیٹریاں پیپر دینے کیلئے محمد علی ولد مختار ضلع ساہیوال سے حاصل کی تھیں جن کو پیپر میں پاس ہونے کے بعد رقم ادا کرنی تھی۔