حافظ آباد:پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی مسلسل لاپروائی ،کتابوں کی قلت

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کے باعث ضلع بھر کے  سرکاری اسکولوں میں نصابی کتابوں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ تعلیمی سال کے آغاز کو کئی ہفتے گزرنے کے باوجود اب تک صرف 20 فیصد طلبا کو ہی مفت کتابیں فراہم کی جا سکی ہیں، جب کہ باقی 80 فیصد بچے کتابیں بازار سے خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن