لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں خوشاب اور سرگودھا کی 18 پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا گیا۔ مجموعی طور پر 45 افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں 8 انسپکٹر،9 سب انسپکٹر،3 اے ایس آئیز،3 ہیڈ کانسٹیبلز، 21 کانسٹیبلز اور ایک لیڈی کانسٹیبل کو بھی تعریفی اسناد اور کیش انعامات دئیے گئے۔