شدید گرمی‘ سکولوں میں یکم جون  سے چھٹیوں کا اعلان

لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ تعلیم نے پنجاب میں شدید گرمی کے باعث یکم جون سے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے میڈیا کو بتایا کہ اگر موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو چھٹیوں کے موجودہ شیڈول پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن