ن لیگ‘ پیپلز پارٹی کا ایجنڈا ذاتی مفادات کی تکمیل ہے: افضال حیدر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ دو خاندانوں نے ملک میں سیاسی و معاشی ابہام پیدا کر رکھا ہے، معیشت کی تباہی میں یہی دونوں روائتی سیاسی جماعتیں بنیادی کردار اور براہ راست ذمہ دار ہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو عوامی فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں یہ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا اصل ایجنڈا اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کی تکمیل ہے جس کیلئے عدلیہ سمیت تمام اداروں کو دباؤ کا شکار کیا جارہا ہے اور خود مختاری سلب کر کے اداروں کی ساکھ تباہ کی جارہی ہے اگر موجودہ کرپٹ حکمران ٹولے کو مزید برسر اقتدار رہنے دیا گیا تو اس کا خمیازہ ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصانات کی صورت میں بھگتنا پڑے گا، ہم کب تک ا غیار کے آگے کشکول لئے اپنی مدد کیلئے آہ و بکا کرتے رہیں گے حکومتی اقدامات سے واضح ہورہا ہے کہ آنے والے دنوں میں غریب کو پھرقربانی کا بکرا بنایاجائے گامگر پی ٹی آئی یہ نوبت نہیں آنے دے گی۔

ای پیپر دی نیشن