بشری بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی ہے،ڈیل کرنے والے شریف خاندان کی طرح لندن یا سعودی عرب بھاگ جاتے ہیںان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بشری بی بی رہائی کے بعد باہر کسی ملک نہیں بلکہ پشاور پہنچ گئی ہے، ڈیل وہ کرتے ہیں جو گاڑیوں کی ڈگی میں جاتے ہیں،مخالفین ڈیل کے بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ ڈیل مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، بشری بی بی نے بہادری کے ساتھ جعلی مقدمات کا سامنا کیا،بشری بی بی کو عمران خان پر دباو ڈالنے کے لئے گرفتار کیا گیا تھامشکل وقت میں بشری بی بی عمران خان کی طاقت بنی رہی