پشاور این اے 4 ضمنی الیکشن ،پولنگ آ ج ہو گی

پشاور(آن لائن) پشاور میں این اے 4 کے ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ آ ج جمعرات کو ہو گی‘ یہ سیٹ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ 2013 کے الیکشن میں گلزار خان نے 55 ہزار ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے ناصر خان موسیٰ زئی کو 35 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ پولنگ عملہ میں سامان تقسیم کیا جاچکا ہے ۔ پولنگ فوج کی نگرانی میں ہوگی۔تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، اے این پی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 4 میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 445 ہے۔ حلقہ میں 269 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 181 انتہائی حساس ہیں جبکہ 88 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ادھر پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر علاقہ مکینوں کی سہولت کیلئے صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن