حکمران طبقہ کی ذاتی مفادات کے تحفظ کے سواکوئی ترجیح نہیں:لیاقت بلوچ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے اسلام آباد، لاہور میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، جامعہ پنجاب اور گورنمنٹ کالج گلبرگ کے طلبہ وفود سے ملاقات میں کہا کہ نوجوان طلبہ و طالبات کو اپنے مستقبل کی حفاظت کیلئے قیامِ پاکستان اور اس کے مقاصد کے جذبوں سے کام کرنا ہوگا۔ حکمران طبقہ کی اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے علاوہ کوئی ترجیح نہیں۔ انتخابات 2024 پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نوجوان ووٹرز کو تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی نوجوانوں، طلبہ و طالبات کو ملک و ملت کا بہترین سرمایہ قرار دیتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن