گوجرخان(نامہ نگار) پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان کے جنرل سیکرٹری راجہ عمر لطیف کاروباری شخصیت راجہ عاطف کے والد راجہ عبداللطیف مرحوم کی روح کے ایصال ثواب بسلسلہ سالانہ دعائیہ محفل کا اہتمام ان کی رہائش گاہ صندل روڈ ہوا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول پڑھی گئیں اور آخر میں راجہ عبداللطیف مرحوم درجات کی بلندی اور کامل مغفرت کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی اس دعائیہ محفل میں پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے سابق عہدداران و ممبران، سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اہل علاقہ سمیت دیگر مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی