اسلام آباد(خبرنگار)رمضان المبارک میں مستحقین کی ضروریات کو پورا کرنا کار خیر اور عام دنوں کی نسبت اسکا اجر وثواب بھی کئی گنا زیادہ ہے رشتے دارعزیز واقارب محلے داروں اور معاشرے میں بسنے والے طبقات کی معاونت ازحد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار دلپذیر فاؤنڈیشن کی سربراہ صفیہ دلپذیر نے اپر خانپور کی مشہور و معروف سماجی شخصیت مرسلین عباسی کی رہائش گاہ پر رمضان پیکیج کی تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صفیہ دلپذیر نے 100 سے زائد غریب بیواؤں میں نقد رقم تقسیم کی ، وائس چانسلر چیئرمین داد عباسی،شفقت شازر خان سمیت سینکڑوں عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔