لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں اہم اجلاس ہوا۔ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق الرحمن ‘ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹروحیداصغر نے شرکت کی۔ ہاسپٹل مینجمنٹ،کیو مینجمنٹ اور پیشنٹ کیئرسمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا نظام صحت میں بہتری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔ ہسپتالو ں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے۔ ویٹنگ ایریاز میں کرسیوں اور بینچز کا انتظام کیاجائے۔ہسپتالوں میں ڈیوٹی روسٹر آویزاں کیے جائیں‘صفائی پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔ اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان اور ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔