لاہورڈویژن، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کے علاوہ پشاور اور گلگت بلتستان میں مون سون کی رم جھم کا سلسلہ جاری

26 جولائی 2015 (13:14)
لاہورڈویژن، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کے علاوہ پشاور اور گلگت بلتستان میں مون سون کی رم جھم کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورڈویژن، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور،کشمیر ، گلگت بلتستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہےجبکہ بلوچستان میں ژوب ، سبی، نصیرآباد، اور قلات ڈویژن میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہےجبکہ فیصل آباد، کراچی ڈویژن اور زیریں خیبر پی کے میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے. مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث پنجاب، بالائی خیبر پی کے، کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اور ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.