بلوچستان میں ضمنی انتخابات آج ہوںگے  الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم   

 اسلا م آباد  (آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج  26 جنوری 2025  کوصوبہ بلوچستان میں  منعقد  ہونے والے ضمنی  بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی)  قائم کر دیا ہے۔اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل  کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر بھی کنٹرول رومز قائم کیے گیے ہیں۔عوام ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی سینٹر کے عملے سے ای میل                  complaints@ecp.gov.pk   پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے ای ایم سی سی میں ایک مخصوص ہیلپ لائن بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر             051111327000       ہے۔

ای پیپر دی نیشن