سپریم کورٹ میں ایک سیٹ سے  زیادہ پر الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس


 اسلام آباد(وقائع نگار )سپریم کورٹ میں ایک سیٹ سے زیادہ پر الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی. درخواست میں ایک سے زیادہ نشتوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے آرٹیکل 223 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے. شہری منور مغل نے درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے. ایک سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر کہا گیا ہے کہ آئین امیدوار کو ایک سے زیادہ نشتوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیتا ہے. آئین کے مطابق ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے بہبود کے اقدامات اٹھائے تاہم ایک سیٹ کے الیکشن پر کروڑوں روپے اخراجات ریاست برداشت کرتی ہے. عدالت عظمیٰ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیلئے حکومت کو حکم دے تاکہ جو امیدوار ایک سے زیادہ نشستوںپر الیکشن لڑے اس سے ضمنی انتخابات کے اخراجات جمع کرایا جائے رجسٹرار آفس نے شہری منور مغل کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی.

ای پیپر دی نیشن