لاہور(نیوز رپورٹر)ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ایس ایم بی آر کا استقبال کیا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کنٹرول روم میں موسمی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ موجودہ بارشوں کا سپیل 2 مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ صوبے بھر کی انتظامیہ کو موسمی صورتحال بارے پیشگی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے مری میں متوقع برفباری کے پیش نظر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ ممکنہ برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور مری انتظامیہ الرٹ ہیں۔