لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں عمران خاں پہلے وزیراعظم ہیں جن کا روس جیسے ملک میں شاندار استقبال ہوا ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کی بحالی کا ثبوت ہے جسے ماضی کے حکمرانوں نے تباہ کر دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا تنویر نے کیا۔ وزیر اعظم عمران خاں کے دورے سے روس اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کے دور کا آغاز ہوگا جو اس خطے کے امن اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔