25 دسمبر مسلم لیگ کے لئے اہم ترین دن‘ رانا احسان

کراچی (سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر حاجی امین مانا کے آفس دائود چالی میں مرکزی کیک کٹنگ کی تقریب ہوئی۔ جس میں سینئر نائب صدر سندھ رانا احسان، ملک تاج، جاوید ارسلاں خان، خواجہ غلام شعیب، حاجی طیب زر، دین محمد لغاری، قادر بخش کلمتی ،شیخ غلام باری، میاں اقبال، رانا شاہد، اخلاق ہاشمی، حاجی صالحین تنولی، اسلم خٹک ایڈوکیٹ، راجہ سعید، ایوب جوہری، یوسف امین مانا، خورشید ہزاروی، حاجی اقبال، عاقب شاہ، روزی خان کاکڑ، چوہدری اکرم، چوہدری امجد ایڈوکیٹ، ممتاز جعفری، ممتاز آرائیں، جاوید آفریدی، ڈاکٹر شفیع، رانا انجم، شیخ امجد ظہور، عادل تنولی، گل مروت نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس کے تہوار کے موقع پر مسلم لیگی رہنمائوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ 25 دسمبر کا دن پاکستان مسلم لیگ کے لئے بہت اہم ترین یوم ہے کہ اس دن پاکستان بنانے والے قائد اعظم محمد علی جناح ؒاور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے والے مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو خراج تحسین اور بانی پاکستان کو اُن کی قابل قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان جو اس وقت ایسے سلیکٹڈ حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ملک چلانا تمہارے بس کا کام نہیں ۔ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) مرکزی صدر شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر رواں دواں کرنے کیلئے اقتدار میں لائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان و تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان سمیت تعلیمی و صحت کے شعبے میں مسیحی برادری نے تاریخی کردار ادا کررہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن