بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کے آئندہ ٹورنامنٹس میں پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپ میں رکھنے کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پہلگام واقعے کے بعد بی سی سی آئی ممکنہ طور پر آئی سی سی سے درخواست کرے گا کہ پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپ میں رکھا جائے تاہم بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اپنے بیان میں ان قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پہلگام واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور بھارتی حکومت کی ہدایات کے مطابق عمل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز نہیں کھیلنے گا لیکن آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے خلاف بھارت کی ٹیم میدان میں اترے گی بی سی سی آئی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ پہلگام واقعے کے بعد آئی سی سی سے کسی بھی قسم کی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی جس میں پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپ میں رکھنے کی بات کی گئی ہو اس کے علاوہ پاک بھارت ٹیمیں ایشیا کپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی ایشین کرکٹ کونسل نے اگلے چار ایڈیشنز کے میڈیا حقوق 170 ملین ڈالر میں حاصل کر لیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ہر ٹورنامنٹ میں کم از کم دو بھارت-پاکستان میچز ہوں گے، اور اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچیں تو تیسرا میچ بھی ممکن ہو گا