راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں کرپشن کی روک تھام اور شفاف طرز حکمرانی کے فروغ کے لئے وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ کو فوری طور پر نافذ کریں ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے جمہوری ملک میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے افراد کو قانونی تحفظ فراہم کیے بغیر شفافیت اور احتساب ممکن نہیں ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے لیے کسی قسم کی قانونی پشت پناہی نہ ہونے کے باعث عوامی اداروں میں کرپشن کو بے نقاب کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ 2019 کو مئی 2019 میں قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا لیکن یہ چھ سال گزرنے کے باوجود قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں زیر التوا ہے