نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) پہلگام حملے پر بھارتی حکومت کے خلاف بیان دینے اور سازش قرار دینے پر بھارتی آسام کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ آسام ہمنتا بسوا سرما نے ہرزہ سرائی کی پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ ادھر ناقص سکیورٹی اور نااہلی پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو بھی پکڑ لیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا تھا سخت سکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ہوئی۔